تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور : عدالت نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےگزشتہ سماعت کا 3 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق نااہل پارٹی کاعہدہ نہیں رکھا سکتا، درخواست گزار نے اہم قانونی نقطے اٹھائےہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا فریقین آئندہ سماعت پر اپنے جوابات جمع کرائے ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔

خیال رہے مقامی وکیل نے عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں