جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو  عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ، جس میں سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا، جس میں سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کردیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ فیصلے کے وقت اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا تھا، جب کہ سنگل بینچ نے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق کی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں