The news is by your side.

Advertisement

نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی: سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق نسلہ ٹاور گرانےکےلیےجدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے دیکھاجائےدنیا بھر ‏میں عمارتیں کس طرح گرائی جاتی ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک بشمول بھارت میں عمارتیں گرانےکاطریقہ کار ‏دیکھا جائے یقینی بنایاجائےنسلہ ٹاور گرانےکےدوران کوئی نقصان نہ ہو۔

عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور گرانےکا عمل27اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے ‏اور عمارت منہدم کرن کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیےجائیں اگر مالک رقم نہ دے تو ‏کمشنرکراچی رقم کو جائیداد سے منسلک کریں۔

تحریری فیصلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ سماعت پر کمشنر کراچی پیشرفت سےعدالت ‏کوآگاہ کریں۔

دوسری جانب نسلہ ٹاورکےمکینوں نے فلیٹ خالی کرنےشروع کر دیے، مکین ٹرکوں اور سوزوکی میں ‏سامان دوسرے مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے دو روز قبل ‏بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی معطل کردی تھی اور انہیں مکانات خالی کرنے کے لیے آج رات ‏تک کا الٹی میٹم دیا تھا۔

الٹی میٹم کا وقت ختم ہونے سے قبل مکینوں نےٹرکوں اورسوزوکی میں سامان بھر کر دوسرے مقام ‏پر جاناشروع کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ عدالتی حکم کے مطابق آج رات کو نسلہ ٹاور سیل کردے ‏گی جس کے بعد آمد و رفت بند ہوجائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں