بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دھرم شالہ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آج دھرم شالہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان یہ میچ ہماچل پردیش کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جارہا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اسٹیو سمتھ انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم میں شین واٹسن، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکس ویل، مچل مارش، جیمز، پیٹر نیول، اشتون، آدم زمپا اورنتھن نائل شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض کین ولیم سن انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم میں مارٹن گپتل، کولن منرو، اینڈرسن، گرانٹ ایلاٹ، مچل سانٹنر، لیوک رونچی، آدم ملنے، کلنگہم اور آئش سودھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ گزشتہ دونوں میزبان ٹیم بھارت کو بھرپورشکست آج کے میچ کے حوالے سے انتہائی پرعزم ہے جبکہ حریف ٹیم آسٹریلیا بھی کڑی تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں