موہالی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ کل آسٹریلیا کیخلاف موہالی میں کھیلے گی، جیت کی امید کیساتھ کھلاڑیوں نے پریکٹس پر بھرپور محنت کی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناک آؤٹ مرحلے میں کیا پاکستان ٹیم پہنچ سکے گی یا نہیں،آسٹریلیا کیخلاف ہونے والے میچ کے بعد ہی معلوم چل سکے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کی آخری امید لیے نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے، وہاب ریاض بھی انجری سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور انکی آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے شمولیت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوسکے گا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ گرین شرٹس کیلئے ایک کامیابی اگلے مرحلے کے دروازے کھول سکتی ہے۔