تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چین میں کرونا کی دوسری لہر، نئے کیسز رپورٹ، حکومت خوفزدہ

بیجنگ : چین کے صوبے ووہان اور شمال مشرقی شہر جیلن میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر جیلن میں مقامی شہری کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی، ماہرین نے کرونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں مقامی حکومت نے جیلن شہر کی سرحدوں کو جزوی طور پر بند کرتے ہوئے نقل و حمل کو بند کردیا جبکہ مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چالیس لاکھ کی آبادی والے شہر میں مقامی حکومت نے بدھ کے روز پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا جبکہ شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ شہر چھوڑ کر دوسرے علاقے جانا چاہتے ہیں تو انہیں دو دن پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہی سفر کی اجازت دی جائے گی۔

حکومت نے اعلان کیا کہ جن شہریوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے انہیں ’سخت آئسولیشن‘ میں غیر معینہ مدت تک بھی رکھا جائے گا۔

حکومت نے شہر بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے تمام سینیما گھروں، جم، انٹرنیٹ کیفے، تفریحی اور عوامی مقامات پر فوری طور پر بند کردیا جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ بخار یا اینٹی وائرل کی ادویات فروخت کرنے سے گریز کریں اور لوگوں کو ڈاکٹر کے پاس بھیجیں۔

جیلن شہر کے نائب میئر نے خبردار کیا کہ شہر کی صورتحال انتہائی شدید اور پیچیدہ ہے، ہمیں کرونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر سخت اقدامات کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -