بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: ڈبلیو ڈبلیو ای نو مرسی میں رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی، بروک لیسنر یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے نو مرسی کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو بڑے مقابلوں کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

جان سینا کو رومن رینز کا چیلنج درپیش تھا جبکہ بروک لیسنر اور برون اسٹرومین مدمقابل آئے۔

رومن رینز اور جان سینا کے درمیان مقابلے سے قبل لفظی جنگ جاری تھی دونوں ریسلرز کی فائٹ کے لیے کنٹریکٹ بھی سائن ہوا تھا تاہم رومن رینز نے جان سینا کے سارے خواب چکنا چور کرکے انہیں شکست سے دوچار کردیا۔

دوسرے میچ میں یونیورسل چیمپئن کو بچانے کے لیے بروک لیسنر کو برون اسٹرومین کا چیلنج پیش آیا، بروک لیسنر نے برون اسٹرومین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں ہی ریسلر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے مصروف تھے تاہم بروک لیسنر نے اپنا آخری داؤ فیٹل فائیو لگا کر برون اسٹرومین کو شکست دے دی۔

ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے شیمس اور سیزارو کو ہرا کر ٹائٹل اپنے پاس ہی رکھا، دی مز اور کرٹ اینگل کے بیٹے جیسن جارڈن کے درمیان انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن شپ کا مقابلہ ہوا جو دی مز نے جیت لیا۔

فن بیلر اور برے وائٹ کے درمیان ہونے والا میچ فن بیلر نے حیران کن طور پر جیت لیا، کروشل ویٹ چیمپئن شپ کا مقابلہ اینزو امور نے اپنے نام کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں