ساحل سمندر پر سمندری بلوم پیدا ہونے سے بدبو پھیلی، ڈبلیو ڈبلیو ایف wwf pakistan
The news is by your side.

Advertisement

ساحل سمندر پر سمندری بلوم پیدا ہونے سے بدبو پھیلی، ڈبلیو ڈبلیو ایف

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات سے پھیلنے والی بدبو کا پتا لگالیا گیا ہے، ساحل سمندر پر سمندری بلوم پیدا ہونے سے بدبو پھیلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر سمندری بلوم پیدا ہونے سے بدبو پھیلی ہے، بلوم کراچی سے بلوچستان تک پورے ساحل پر پھیل گیا ہے۔

ماہر ماحولیات نے محمد معظم نے کہا ہے کہ بلوم کے پھیلنے سے مچھلیوں کو نقصان ہوتا ہے، مون سون ختم ہوتے ہی بلوم ساحل پر آتا ہے۔

محمد معظم نے مزید کہا کہ چند دنوں تک ساحل سمندر پر بدبو ہوگی جو ہوا کے ساتھ پھیلتی ہے، پاکستان میں آنے والا بلوم زہریلا نہیں دیگر ممالک میں زہریلا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پھیلی پُرسرار بدبو سے شہری پریشان

واضح رہے کہ گزشتہ رات پراسرار اور ناگوار بدبو نے کراچی کے شہریوں کو پریشان کردیا تھا، محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ شہر میں محسوس کی گئی پراسرار بدبو کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سمندری ہوا کے کم دباؤ اور سمت تبدیلی بدبو کی وجہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا تھا کہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ تیل جیسا چکنا مواد پہلے چرنا ساحل پر پایا گیا جو بہتا ہوا ہاکس بے اور ریت کے ٹیلوں تک آگیا ، تیل جیسا چکنا مواد دو سے تین کلو میٹر کے فاصلے تک پھیلا ہوا تھا، جس کے ذرات ہوا میں شامل ہو کر بدبو کا باعث بنے۔

یاد رہے گذشتہ سال جون میں بھی شہر قائد کی فضا میں پراسرار بدبو پھیلی تھی، جس کے بعد ماحولیات اور جانوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے بتایا تھا کہ مئی اور جون میں لہروں کا رخ بدلتا ہے جس کے باعث سمندر میں موجود تیمر (مینگروز) کے پودے سڑ جاتے ہیں، کراچی کی فضاؤں میں پھیلی ہوئی بساند ان ہی مینگروز کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں