(16 جنوری 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سروس میں خلل کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ Downdetector.com کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر سروسز میں تعطل کا سراغ لگاتا ہے۔ اس کے مطابق امریکی وقت کے مطابق صبح 10:35 بجے تک ایکس سے متعلق 41,000 سے زائد شکایات درج کی گئیں۔
برطانیہ میں تقریباً 8,000 اور بھارت میں 2,400 سے زائد صارفین نے پلیٹ فارم تک رسائی نہ ہونے کی اطلاع دی۔
روئٹرز کی جانب سے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست پر ایکس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی پلیٹ فارم کو اسی طرح کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے دوران امریکا میں 28,300 اور برطانیہ میں 8,000 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


