بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے صدر کو کونسا فون تحفے میں دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ (2 نومبر 2025): چینی صدر شی جی پنگ نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب لی جے میونگ چینی ساختہ موبائل فون تحفے میں دیے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ نے لی جے میونگ کو شیاؤمی کے دو اسمارٹ فونز تحفے میں دیے اور ازراہ مذاق کہا کہ ’چیک کر لیں کہیں یہ بیک ڈور تو نہیں‘۔

خوشگوار واقعہ چینی صدر کے جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا جہاں انہوں نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) فورم میں شرکت کی۔

لی جے میونگ نے شی جن پنگ کو جنوبی کوریائی شہر گیونگجو میں اے پی ای سی رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد سرکاری سربراہی اجلاس اور عشائیہ دیا۔ واضح رہے کہ یہ چینی صدر کا 11 سال میں امریکی اتحادی ملک کا پہلا دورہ تھا۔

تحفے کا انتخاب چین میں تیار کردہ شیاؤمی (1810.HK) ڈیوائسز ہے۔

جب لی جے میونگ نے شی جن پنگ کو قدیم حکمت عملی کے کھیل گو کیلیے بہترین لکڑی کا بورڈ پیش کیا تو دونوں رہنما سیاہ ڈبوں میں لپٹے اسمارٹ فونز کی طرف بڑھے اور ایک اہلکار نے نوٹ کیا کہ ڈیوائسز کی ڈسپلے جنوبی کوریا میں تیار کی گئی ہیں۔

جنوبی کوریائی صدر نے ایک ڈبہ اٹھایا اور اسے دیکھا۔ پھر انہوں نے چینی ہم منصب سے پوچھا ’اس کی مواصلاتی سکیورٹی کیسی ہے؟‘ جس پر شی و دیگر موجود افسران زور دار قہقہہ لگا اٹھے۔

شی جن پنگ نے فونز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا آپ چیک کر سکتے ہیں کہ کیا بیک ڈور ہے؟ بیک ڈور کا خطرہ ایک پوشیدہ طریقے ہے جس سے عام توثیق یا سکیورٹی کنٹرولز کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں