منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

چین کبھی دوسرے ممالک کے لئے خطرہ نہیں بنے گا، چینی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین جتنا بھی ترقی کر لے وہ کسی بھی مرحلے پر دوسرے ممالک کے لئے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات کے دوران کہی۔

اُن کا چین کی پُرامن ترقی سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے نہ کبھی کسی جنگ کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی کسی غیر ملکی سرزمین کے ایک انچ پر قبضہ کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین برطانوی شہریوں کو یکطرفہ طور پر ویزا فری سہولت فراہم کرنے پر فعال طور پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے اور سفر کو مزید آسان بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہییں۔

اُنہوں نے تعلیم، صحت، فنانس اور سروس انڈسٹری کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا۔

امریکا نے کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا

انہوں نے چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو دونوں کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مصنوعی ذہانت، حیاتیاتی سائنس، نئی توانائی اور کم کاربن ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ تحقیق اور صنعتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کرنا چاہیے تاکہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں