تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آج دستر خوان کو مزیدار یخنی پلاؤ سے سجائیں

بریانی یوں تو ہر شخص کو پسند ہوتی ہے، تاہم کبھی کبھار منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے چاولوں کو ہلکے نمک مرچ کے ساتھ بھی کھانا چاہیئے جو ذائقے میں کسی طور بریانی سے کم نہیں ہوتے۔

اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

گوشت: آدھا کلو

چاول: آدھا کلو

نمک: حسب ذائقہ

پسا ہوا ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ

سونف: 1 چائے کا چمچ

ثابت دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

لونگ: 4 سے 6 عدد

دار چینی: 2 انچ کا ٹکڑا

ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

ہرا دھنیا: آدھی گڈی

پودینہ: آدھی گڈی

تیل: آدھی پیالی

ترکیب

سب سے پہلے گوشت کو صاف دھو کر 4 پیالی پانی ڈال کر ابالنے رکھ دیں۔

جب ابال آجائے تو اس میں سونف، دھنیا، ثابت کالی مرچ اور ایک پیاز ڈال دیں۔

پانی جب 3 پیالی رہ جائے تو گوشت نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور یخنی کو چھان لیں۔

ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچوں کو ملا کر باریک پیس لیں۔

دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر 1 سے 2 منٹ گرم کریں۔

لونگ اور دار چینی ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔

اس میں ادرک، پسا ہوا ہرا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔

اب چاول اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یخنی ڈال دیں۔

درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر ہلکی آنچ پر 5 سے 7 منٹ دم پر رکھ دیں۔

دم ہونے کے بعد گرما گرم نکال کر سرو کریں۔

Comments

- Advertisement -