منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کریتی سینن کو ایوارڈ ملنے پر تنقید، یامی گوتم نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے سوشل میڈیا قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے کریتی سینن کو بہترین اداکارہ ملنے پر تنقید کرنے والی ویڈیو کو ’لائیک‘ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ یامی گوتم نے لکھا کہ یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ شاید غلطی سے ہوگیا، انہوں نے لکھا کہ مشہور شخصیات کو روزانہ بے شمار پوسٹس میں ٹیگ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کبھی کبھار غلطی سے کلک ہوجاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میں نے بظاہر ایک ایسی ریل (ویڈیو) لائیک کی ہے جو ایک اور اداکارہ کی توہین کررہی ہے، یہ سچ نہیں ہے اور یقیناً یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، اگر ایسا ہوا بھی ہے تو وہ محض غلطی سے ہوا ہوگا۔

یامی گوتم نے ان مشوروں کو بھی مسترد کردیا کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ یا تشہری حکمت عملی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے زندگی میں کبھی بھی سستی پی آر کا سہارا نہین لیا، میں نے ہمیشہ کام پر توجہ دی اور آگے بڑھ گئی۔

تنازع کی وجہ کیا تھی؟

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب کریتی سینن کو ان کی فلم ‘تیرے عشق میں’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، اس کے فوراً بعد انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں کریتی کی جیت کا موازنہ یامی گوتم کی فلم ‘حق’ سے کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں یامی کا ایک پرانا انٹرویو شامل تھا جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ وہ اب ایوارڈز سے توثیق (ویلیڈیشن) نہیں مانگتیں، اور ویڈیو کے آخر میں کیپشن میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا یہ فیصلہ "انصاف پر مبنی” تھا؟

جب سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا کہ یامی گوتم نے اس ویڈیو کو لائیک کیا ہے تو مداحوں کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں