اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

یامی گوتم نے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اُٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے تھیٹر کے ابتدائی دنوں کا ایک مزاحیہ اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا، جس کے بعد کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم، جو اپنی حالیہ فلم ’حق‘ کی کامیابی کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، نے تھیٹر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جب وہ مکالمہ ادا کرتے ہوئے بری طرح بہک گئی تھیں، مگر اس کے باوجود سب پر گہرا اثر چھوڑ گئیں۔

فلم ’حق‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک مکالمہ انتہائی انوکھے انداز میں ادا کیا، جس پر پورا کمرہ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔

یامی گوتم کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ اسکول میں ایک نئی تھیٹر ٹیچر آئی تھیں اور اس وقت تھیٹر متعارف کرایا جا رہا تھا۔ ایک مکالمہ تھا جو مجھے آج بھی یاد ہے، ’ساکت رہو، چھوٹے شیطان، ورنہ میں تمہارا گلا کاٹ دوں گا‘۔

ہم تقریباً 35 طلبہ تھے اور ہر ایک کو اپنے انداز میں مکالمہ بولنا ہوتا تھا، پھر باری دوبارہ آتی تھی۔ میں نے ایک بار اسے اتنے عجیب انداز میں ادا کیا کہ سب ہنس پڑے۔ اس وقت میں بہت سنجیدہ تھی۔

انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی کیا مشورہ ملا؟ یامی گوتم نے خاموشی توڑ دی

ٹیچر نے کہا،‘تم بالکل گلی کے کسی آوارہ شخص کی طرح بولیں، میں نے جواب دیا،‘مجھے اور کیا کرنا تھا، کم از کم آپ کو میرا مکالمہ تو یاد رہ گیا۔ میں نے بس ایک کوشش کی تھی۔

یہ واقعہ اداکارہ کے تھیٹر کے ابتدائی سفر کی ایک یادگار اور مزاحیہ جھلک پیش کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں