اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

یامی گوتم ’حق‘ کے بعد کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم فلم ’حق‘ کے بعد آنند ایل رائے کے اگلے پروجیکٹ ’نئی نویلی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یامی گوتم کی فلم ’نئی نویلی‘ ہارر کامیڈی ہوگی جبکہ میکرز کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

نئی نویلی آنند ایل رائے کے بینر، کلریلو پروڈکشن کے تحت تیار کی جائے گی۔

فلم بھارت کی لوک داستانوں سے متاثر ہے جس میں مزاح کے ساتھ خوفناک عناصر کو ملایا گیا ہے، فلم فروری 2026 سے فلور پر جائے گی۔

یہ پڑھیں: یامی گوتم نے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے واقعے سے پردہ اُٹھادیا

اس سے قبل آنند ایل رائے نے ’تیرے عشق میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے تھے جس میں دھنش اور کریتی سینن نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم 28 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔

علاوہ ازیں یامی گوتم نے فلم ’حق‘ میں کردار پسند کیے جانے پر کہا تھا کہ میں حق کو پسند کرنے پر مداحوں کی بے حد مشکور ہوں، یہ محبت میرے لیے قابل فخر ہے۔

واضح رہے کہ حق کو 40 کروڑ کے بجٹ سے بنایا گیا تھا جبکہ فلم تقریبا 30 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی لیکن او ٹی ٹی ریلیز نے فلم کو دوسری زندگی بخشی جس سے اسے نئی پہچان ملی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں