جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

یش نے شاہ رخ خان سے موازنے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار یش نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے موازنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شو ’آپ کی عدالت‘ میں انٹرویو کے دوران میزبان رجٹ شرما نے یش سے سوال کیا کہ آپ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں، آپ ان سے ملنا چاہتے تھے اور جب انہوں نے آپ کو وقت نہیں دیا تو کیا آپ نے اپنی فلم ’’کے جی ایف‘‘ کو ان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے ساتھ ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا؟‘

جواب میں یش نے کہا کہ ہماری فلم چھوٹی تھی اور شاہ رخ سر کی فلم بہت بڑی تھی، اس لیے ہم نے اسی دن اپنی فلم ریلیز کردی۔

ادکار نے کہا کہ شاہ رخ خان سپر اسٹار ہیں اور جس دن میں یہ سوچنے لگوں کہ میں اپنے سینئرز سے بڑا ہوں اسی دن میرا کیریئر ختم سمجھیں۔

واضح رہے کہ یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ون کا شاہ رخ خان کی فلم زیرو سے ٹکراؤ ہوا تھا اور یش کی فلم نے 338 کروڑ کا بزنس کیا اور ’زیرو‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

یش کی آنے والی فلم ’ٹاکسک‘ ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض گیتو موہن داس نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کاست میں کیارا ایڈوانی، نین تارا، رکمنی وسنتھ، تارا ستاریا اور ہما قریشی شامل ہیں، فلم 26 اگست 2026 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں