منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہانیہ کی اچھی دوست ہیں کیا ہمیں ان کی اور عاصم اظہر کی شادی کے بارے میں بتاسکتی ہیں۔

جواب میں یشما گل نے کہا کہ شادی کسی کی بھی زندگی کا نجی معاملہ ہوتا ہے اس لیے جن کی شادی ہو رہی ہے وہ لوگ خود ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: اداکاری شروع کی تو والد نے ایک سال تک بات نہیں کی، یشما گل

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں لیکن اگر یہ شادی ہوتی ہے تو دونوں خود ہی اس بارے میں بتادیں گے۔

یشما گل نے کہا کہ میری بس یہی خواہش ہے کہ جو بھی شادی کر رہے ہیں، ان سب کو خوبصورت، خیال رکھنے والے اور قابل احترام ساتھی ملیں۔

واضح رہے کہ یشما گل اور ہانیہ عامر انڈسٹری کی بہترین دوست ہیں اور اکثر دونوں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں