ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

اداکاری شروع کی تو والد نے ایک سال تک بات نہیں کی، یشما گل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ اداکاری شروع کی تو والد نے ایک سال تک بات نہیں کی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ یشما گل نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ والد شوبز میں میرے کام کے خلاف تھے کیونکہ انڈسٹری کا عام لوگوں میں منفی تاثر ہے تو والد نے اداکاری شروع کرنے کے بعد ایک سال تک بات نہیں کی۔

یہ پڑھیں: سچی محبت کرنے والا شخص ملا تو کیریئر قربان کر سکتی ہوں، یشما گل

یشما گل نے کہا کہ ایک سال بعد رمضان المبارک کے دوران انہوں نے ایک بار اپنے والد کو سلام کیا تو انہوں نے جواب دیا اور وہیں سے برف ٹوٹ گئی۔

بعد ازاں اداکارہ نے بتایا کہ عمرہ پر جانا چاہتی تھی اور محرم کی ضرورت تھی تو اپنے والد سے پوچھا تو میرے ساتھ عمرے پر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب والد نے دیکھا کہ بیٹی کو اس کے پیشے کی وجہ سے کس طرح خاص سلوک اور عزت ملتی ہے تو والد نے سوچا کہ شاید وہ کچھ ٹھیک کر رہی ہے اور انہوں نے صلح کر لی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں