بھارتی اداکار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ اس مرتبہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات پر نئے تنازع میں آگئی۔ْ
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کے ٹیزر پر تنقید کی گئی تھی، فلم کو اب نیشنل کرسچن فیڈریشن کے اعتراضات کا سامنا ہے۔
گروپ نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن، فلم چیمبر آف کامرس اور چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری سمیت ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔
شکایت میں ٹیزر کے قبرستان میں فلمائے گئے مناظر پر اعتراض کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: ’ٹاکسک‘ کی اداکارہ نے تنقید کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
کرسچن فیڈرشن گروپ کا کہنا ہے کہ یہ مناظر نامناسب ہیں اور عیسائی عقائد کی توہین کے مترادف ہیں۔
نیشنل کرسچن فیڈریشن نے متنازع مناظر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور میکرز سے ٹیزر کو یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔
گیتھو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹاکسک‘ میں یش کے علاوہ رکمنی وسنت، نینتھارا، کیارا ایڈوانی، تارا ستاریا، ہما قریشی، اکشے اوبرائے اور سدیو نائر نے کردار نبھایا ہے۔
’ٹاکسک‘ 19 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


