تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے کشمیری رہنما یاسین ملک کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کی اہلیہ نے بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کی وجہ سےحالت تشویشناک ہے ان کی جان کوخطرات لاحق ہیں یاسین ملک نےڈاکٹرزسےطبی امدادلینےسےبھی انکار کر دیا ہے۔
مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کیساتھ بھارتی رویے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پرافسوس ہے انسانی حقوق تنظیمیں یاسین ملک کیساتھ سلوک کانوٹس لیں۔
کشمیری رہنما کو انجیکشن اور ڈرپس کے ذریعے توانائی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال پر ہیں۔
یاسین ملک کا مطالبہ ہے کہ ربیعہ سعید قتل کیس کے مقدمے میں انھیں عدالت میں خود دلائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔