بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے اسپتال کی اسٹرپ شیئر کی جس میں لکھا کہ ’اقرا عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

اداکار نے سرخ دل کی ایموجی بنا کر اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دوسرے بچے کی جلد آمد کی خوشخبری سنائی تھی اور لکھا تھا کہ ہم چار ہونے جارہے ہیں، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں ایوارڈ شو کے دوران اداکار نے اداکارہ کو پروپوز کیا تھا اور اداکارہ نے ہاں کردی تھی۔

شوبز کے مقبول جوڑی کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں