پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے فلم ’بارڈر 2‘ میں سنی دیول کے ڈائیلاگ پر طنز کردیا۔
بھارت کی ایک اور پاکستان مخالف فلم ’بارڈر 2‘ 23 جنوری کو ریلیز ہوگی جس پر خلیجی ممالک نے پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے۔
’بارڈر 2‘ میں سنی دیول مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں ورون دھون، آہان شیٹی، سونم باجوہ، پرم ویر چیما ودیگر شامل ہیں۔
فلم کی پروموشن کے دوران سنی دیول نے فلم کا پاکستان مخالف ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ’آواز کہاں تک جانی چاہیے، لاہور تک‘ یہ بولتے ہوئے ان کی آواز لڑ کھڑاتی ہوئی دکھائی دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو اداکار یاسر حسین کی نظر سے گزری تو وہ بھی خاموش نہ رہ سکے اور انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔‘
سنی دیول کی اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی کمنٹس کیے، کسی نے بالی وڈ اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے ڈائیلاگ کا مذاق اڑایا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



