تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستانی اداکارہ نے بغیر دعوت شادی میں شرکت کی، یاسر حسین نے نام بتا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شادی میں 30 سے زائد بن بلائے مہمانوں میں شرکت کی جن میں ایک اداکارہ بھی شامل تھیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری نے یاسر حسین کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا جس میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بات بھی سچی اور کھری بات کرنے کی روایت کو برقرار رکھا۔

واسع چوہدری نے یاسر حسین سے اُن کی شادی میں سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ کیا بن بلائے مہمان بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے؟۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 2019 دسمبر میں ہوئی تھی، جس کا سوشل میڈیا پر خاصہ چرچا رہا تھا، دونوں اداکاروں نے تقریب کو بہت ہی سادہ اور مختصر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ اقرا عزیز نے سب بتا دیا

یاسر حسین نے اپنا ولیمہ منفرد انداز سے کیا اور بجائے تقریب کے کھانا غریبوں میں لے جاکر تقسیم کیا تھا جس پر انہیں بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

واسع چوہدری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا کہ میں نے یہ طے کیا تھا کہ جو قریبی اور  شہر میں رہنے والے لوگ ہیں، بس انہیں ہی شادی میں مدعو کیا جائے۔

’میں نے جو فہرست بنائی اُس میں 170 لوگ تھے مگر تقریب میں 200 سے زائد لوگ شریک ہوئے‘۔

اس پر واسع چوہدری نے پوچھا کہ اضافی یا بن بلائے لوگوں میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کوئی شخصیت بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا منفرد دعوت نامہ

یہ سوال سُن کر یاسر حسین نے زور دار قہقہ لگایا اور بتایا کہ ہاں ایک اداکارہ تھیں، جنہوں نے بن بلائے تقریب میں شرکت کی اور اُن کی تصویریں بھی بہت زیادہ بنیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NausheenShah (@nausheenshah4)

یاسر حسین نے بتایا کہ بن بلائے لوگوں کی تعداد ویسے تو 30 سے زائد تھی جن کو میں جانتا ہوں، اُن میں اداکارہ نوشین شاہ بھی شامل تھیں۔

یاسر حسین نے شو کے دوران کئی بار میزبان سے موضوع تبدیل کرنے کا کہا اور پھر آخر میں بولا کہ ’نوشین بہت اچھی خاتون ہیں اور میں ذاتی طور پر اُن کے اسٹائل و کام کو پسند کرتا ہوں’۔

یاسر حسین نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی عادت کے مطابق زیادہ مہمانوں کا کھانا بنوایا تھا، اسی وجہ سے اضافی مہمانوں کی آمد کے باوجود کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -