The news is by your side.

Advertisement

’’بھارت نے لکیر کھینچ دی اب ہمیں فن کی سرحد بنانی ہوگی‘‘

لاہور: پاکستانی اداکار یاسرحسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے پاکستان کا ہر فنکار بولے کہ وہ بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد دنیا بھر سے مودی سرکار کو لعن طعن ہورہی ہے، پاکستان سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

معروف پاکستانی اداکار یاسرحسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے ساتھ کام نہ کرنے کا عزم کریں اور اس بات کو یقینی بھی بنائیں۔

یاسر حسین نے اپنی اسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کے وہ اب بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’کشمیر سے پیار بھی اور بھارت بھی جانا ہے، اس کا مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اب دیگر پاکستانی فنکار میرا موازنہ کریں گے مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں پاکستان سے محبت کرتا اور کشمیر کے لیے روتا ہوں، میں مانتا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر اب شاید ہوتی ہے جو بھارت نے بنا لی اور اب کو بنانی ہوگی‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں