تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یاسر حسین نے اہلیہ اور ساس سے متعلق معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

کراچی: معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اہلیہ، اداکارہ اقرا عزیز اور ان کی والدہ سے متعلق ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

اداکار و میزبان یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی سے متعلق ہے۔

یاسر حسین نے اقرا عزیز اور ان کی والدہ کی ایک کار میں بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بیوی اپنی والدہ آسیہ عزیز کے ساتھ جو کہ (پاکستان کی سب سے پہلی آن لائن ٹیکسی سروس کی ڈرائیور) ہیں، ماشا اللہ سے اپنی بیٹی کی نئی کار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’خود دار عورتوں کے چہرے پر الگ ہی ایک چمک ہوتی ہے۔‘

یاسر حسین کا اس پوسٹ پر خواتین سے متعلق دیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ ’اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔‘

دوسری جانب اقرا عزیز کی جانب سے بھی یاسر حسین کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ یاسر حسین کی اس ہی سوچ کے سبب ان سے محبت کرتی ہیں۔‘

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداح و فالوورز اُن کے پیغام کی تائید کر رہے ہیں اور اُن کی سوچ کی تعریف کر رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین، یاسر حسین کو اپنا دوست ہونے پر فخر کا اظہار بھی کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -