The news is by your side.

Advertisement

عاصم اظہر کو کس چیز سے دور رکھنا؟ یاسر کا میرب کو مشورہ

کراچی: اداکار یاسر حسین نے گلوکار عاصم اظہر سے منگی کے بعد اداکارہ میرب علی کو مفید مشورہ دے دیا۔

 اداکار یاسر حسین نے عاصم اظہر اور میرب علی کو منگنی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بہت مبارک ہو میرے دوست عاصم خوش رہو۔

یاسر حسین نے میرب علی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاصم کا خیال رکھیں اور اسے انسٹاگرام کی منفی باتوں سے دور رکھیں اور انجوائے کریں۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہوجانے کی تصدیق کی۔ دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

عاصم اور میرب کو منگنی ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں