معروف پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے مزاحیہ ویڈٰو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نئے اسپورٹس شوز دکھا رہے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں نے شو آف نہیں کیا۔‘
اداکار کہتے ہیں ’بندے پتا نہیں کیوں نئے جوتے لے کر شو مارتے ہیں، میں نے بھی چار ہزار کے جوتے خریدے ہیں لیکن کو کچھ بولا تک نہیں۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر مزاحیہ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔