تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’محبت کا کوئی ایک دن نہیں ہوتا‘

حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چودہ فروری کے دن کی مناسبت سے اداکار یاسر حسین نے اپنی اور اقرا عزیز کی ایک تصویر شیئر کی اور اُس پر دلچسپ جملہ تحریر کیا۔

یاسر حسین نے لکھا کہ ’محبت کا کوئی ایک دن تو ہوتا نہیں ہے، اس لیے اقرا آپ کو محبت بھری زندگی مبارک ہو‘۔ اداکار نے اس جملے کے ساتھ محبت والا ایموجی بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

Mohabbat ka koi aik din toh hota nahi is liye @iiqraaziz aap ko Mohabbat bhari zindagi mubarak ho ❤️ #iqraazizhussain #happyvalentinesday

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

ایک روز قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے جھوٹی کی اداکارہ اور یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے یاسر نے نیا موبائل تحفے میں دیا ہے، میں بس سلو موشن والی ویڈیوز بنانے کی کوشش کررہی ہوں‘۔

اس سے قبل اقرا عزیز نے ایک انٹرویو میں یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بہت اچھے دوست اور ساتھ دینے والے شوہر ہیں۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -