site
stats
کھیل

اہلیہ کی بلڈ پریشرکی دوائی کھائی تھی، یاسرشاہ کا اعتراف

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں تربیتی کیمپ سے ڈراپ کر کے ظفر گوہر کو ان کی جگہ پر شامل کر لیا گیا ہے۔

یاسر شاہ نے پی سی بی کے میڈیکل پینل کے سامنے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا موقف پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائی کھائی تھی، جس وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے یاسر شاہ کی مکمل رپورٹ منگوانے کے لئے آئی سی سی کو درخواست کی ہے۔ جس کے موصول ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو سال میں سو گھنٹے ڈوپنگ پر لیکچر دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا ماضی بے داغ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان سے غلطی دانستہ طور پر نہیں ہوئی ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top