لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل لیگ اسپنریاسرشاہ کا بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے یاسر کا سیمپل بی نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نہ ہی پی سی بی یاسرشاہ کے معاملے پرآئی سی سی میں اپیل کرے گا، لیگ اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ستائیس دسمبر کو آئی سی سی نے وقتی طور پر معطل کردیا تھا۔
یاسر شاہ کے خون میں کلور ٹالیڈون کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی، ڈوپنگ قوانین کے تحت مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر کھلاڑی پر چار سال پابندی لگ سکتی ہے لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کھلاڑی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تو پابندی کم بھی ہوسکتی ہے۔
- Advertisement -
یاسرشاہ نے بارہ ٹیسٹ میچوں میں چھتر کھلاڑیوں کو اپنی جادوئی گیندوں سے شکاربنایا۔