کراچی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی وکٹ بریک کررہی ہے اور باؤنس کم ہے، صبح آتے ہی جلد وکٹیں اڑائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان مجھے سمجھاتے رہتے ہیں کہ اہداف حاصل کروں، دن کے آغاز سے قبل بیٹنگ پریکٹس بھی کی تھی، اس سیریز کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
یاسر شاہ نے کہا کہ ماضی میں ذوالفقاربابرکیساتھ جوڑی بنی ہوئی تھی، نعمان علی ایک اچھےبولرہیں،انکےساتھ جوڑی اچھی ہے، ساجدخان بھی باصلاحیت اسپنرہیں۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ گیارہویں نمبرپرجاکریہی کوشش تھی لمباکھیلوں، قومی ٹیم کیلئےرنزبنانامیرےلیےضروری تھا، یونس خان نے میرا بہت ساتھ دیا ہے، فٹنس میں بہتری لانے میں ان کا کردار اہم ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف برتری حاصل کرلی
انہوں نے کہا کہ شین وارن سےمیسجزکےذریعےرابطہ رہتاہے، مشتاق احمدسےبھی اسپن بولنگ پرگفتگو ہوتی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بلے باز کو آسان نہیں سمجھتے، میچ اور سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف 29 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنالیے، یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔