ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل شدید دھچکا لگا ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے، قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے، یاسر شاہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کریں گے، یاسر شاہ کی گروئن میں فریکچر بتایا گیا ہے اور انہیں فٹ ہونے کے لیے کئی ہفتے درکار ہیں۔

پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر سہیل خان بھی انجریز سے نجات حاصل نہیں کرسکیں ہیں لہٰذا وہ بھی فٹنس ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔

گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، آصف علی، حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلا لیا گیا ہے، فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے، 11اپریل تک تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2016 میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کی تھی اور دونوں ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یاسر شاہ 28 ٹیست میچز میں 165 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں، گزشتہ برس یاسرہ شاہ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں