لاہور : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بچے باہر بیٹھے حکومت کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں ، ہم آپ سے بدلہ اور سارا پیسہ واپس لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بےنقاب ہوگیاہے، رانا ثنا اللہ نے پہلے قتل کئےہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل بھی یہی ہے ان کو سزا ہوجاتی تو خواتین پر ہاتھ اٹھانے کی جرات نہ ہوتی، راناثنااللہ پردے ہٹاکر سامنےآئیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گھر میں گھس کر دروازےتوڑےگئے ،10سال کی بیچی کو تھپڑاماراگیا، ہمیں مارا گیا ، گھسیٹا گیا ، تشدد کیاگیا، آئین کے مطابق کوئی بھی مرد اہلکار خواتین کو ہاتھ نہیں لگاسکتا۔
شہید کارکن کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہید فیصل کی بیوی نے بتایا کہ گھر میں گھس کر گھسیٹاگیا، یہ ساری مائیں بیٹھی ہیں ہم نے سرپرکفن باندھ لیاہے، میرےساتھ میری بیٹی اور بہن گاڑی میں تھیں۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز تم شرم کرو، ہمیں کہتی ہو لوگوں کے بچوں کو مرواتی ہو، میرے ساتھ میری بیٹی اور بہن تھیں،سب نے دیکھا ، آپ کو بتارہی ہوں میرا سارا خاندان قربان ہونے کو تیار ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز کے بچے باہر بیٹھے ہیں،حکومت کےپیسوں سےعیاشی کررہےہیں، ہم آپ سے بدلہ اور سارا پیسہ واپس لیں گے،یہ عوام کے پیسے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 6سال پہلےزمین خریدی ،آج اسکی قیمت کروڑوں روپےہے، انہیں معلوم تھااوورسیزپاکستانیوں نےووٹ پی ٹی آئی کودیناتھا، ان لوگوں نے ای وی ایم کوختم کردیا، آج تک میرے30ہزارووٹوں سےمتعلق معلوم نہیں ہوا، ان لوگوں نے اپنے ووٹ خریدےہوئےہیں۔
لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ہم اس لانگ مارچ کو ناکام نہیں کہیں گے، عمران خان کے اسلام آباد پہنچنے پر عوام استقبال کیلئے کھڑے تھے، ان لوگوں نے ماڈل ٹاؤن کی یادتازہ کردی یہ نہیں بچیں گے۔