تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘راناثنا، تمہیں ہم عورتوں نے اگر نہ گھیسٹا تو کہنا’

اوکاڑہ: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی کال پر اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔

صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خبردار کیا کہ اگر تم نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم عورتوں نے تمہیں نہ گھسیٹا تو کہنا، ہم ضرور اسلام آباد آئیں گے، تم ہمیں مارو گے تو مارو، ہم مرنے کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹد حکومت نے ملک کابیڑا غرق کردیا ہے، عمران خان کے دورمیں انڈسٹری اوپر جارہی تھی اب تباہی کےدہانے پرہے، صورت حال یہ ہے کہ وزیراعظم پوری دنیا میں کشکول لے کر پھر رہا ہے لوگ اعتماد نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی

دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو خبردار کیا کہ کوئی الٹی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کاپرامن مظاہرہ تیارہے، عمران خان نہیں چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کام کرے جس سے انتشار پھیلے۔

Comments

- Advertisement -