لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ غربت سےنیچے زندگی گزارنے والے 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے 50 فی صد بھرتیاں شروع کی، نئے8 ہزار ڈاکٹرمیرٹ پربھرتی کیے.
[bs-quote quote=”اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا تو کوئی نہیں جائے گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”یاسمین راشد”][/bs-quote]
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ 6،7 سال سے کوئی پروموش نہیں ہوئی تھی، وہ کام کیا، ڈاکٹرز کی سیلری 30 سے 35 فی صد بڑھائی.
انھوں نے کہا کہ میرامحکمہ کام کررہا ہے، 2600 نرسز کو ہائر کیا گیا، مزید کام جاری ہے.
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسپتال چاہے سنگ مرمر کا بنا دیں، ڈاکٹر نہیں ہوگا تو کوئی نہیں جائے گا، اسپتال خستہ حال بھی ہو، لیکن ڈاکٹرز موجود ہو، تو سب جائیں گے.
یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ ترشکایات رویےکی آتی ہیں، معالج کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ مریضوں کی عزت اورعلاج کریں.
انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ کارڈ سے غریبوں کو علاج کی سہولیات میسر آئیں گئی اور ان کی مشکلات کم ہوں گی.