تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پارٹی کیلئے خدمات: یاسمین راشد کو پی‌ ٹی آئی میں‌ اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف مقرر کردیا گیا ہے جبکہ حماد اظہر کو جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب  بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر خسرو بختیار کو عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ سینیٹر عون عباس بپی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پارٹی چیئرمین کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر شفقت محمود نے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے بیماری کے باعث ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کی۔

اپنے بیان میں شفقت محمود کا پارٹی چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا اعتماد کا مظہر تھا کہ مجھے پارٹی کا عہدہ تفویض کیا گیا، بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جلد ہی صحتیاب ہوکر پارٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔

Comments

- Advertisement -