تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جکڑی تصاویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جکڑی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسر رضوی نے انسٹاگرام پر زبردستی کی شادیوں کی روک تھام اور طلاق پر ہونے والی شرمندگی سے متعلق چند تصاویر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف تصاویر میں یاسرہ رضوی کو سرخ عروسی لباس پہنے، ہاتھوں میں مہندی لگائے اور زنجیروں میں جکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسرہ نے تصاویر کے ساتھ طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کرنا یا نہ کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا اہم اور ذاتی فیصلہ ہے، کس سے، کیسے اور کیوں، یہ فیصلہ کرنا بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اگر یہ فیصلہ کرنے میں کوئی غلطی ہوجائے اور اپنی مرضی سے کی گئی شادی بھی ناخوشگوار تجربہ بن جائے تو اسے ختم کردینا بھی ہر انسانی کا حق ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ کوئی مغربی ایجنڈا نہیں بلکہ وہ شخصی آزادی ہے جو ہر مذہب اور قانون کامن سینس کے تحت سب افراد کو دیتا ہے کیونکہ کہ کسی بھی شادی کے سب سے گہرے اثرات بہرحال شادی کرنے والے پر ہی مرتب ہوتے ہیں۔

یاسرہ رضوی نے اپنی پوسٹ جبری شادیوں اور طلاق کو انسانی حقوق پر ایک صریحاً حملہ قرار دیا، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اس صورتحال کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -