تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یاسرہ رضوی نے ننھے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے ننھے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ یاسرہ رضوی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ننھے بیٹے ابن آدم کی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بیٹے کو سردیوں کی مناسبت سے زرد رنگ کا لباس پہنایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ساتھی اداکاروں، مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ سعدیہ غفار نے کی ان کے بیٹے کی تصویر پر تعریفی کمنٹس کیے اور مداح بھی اداکارہ کے بیٹے کو دعائیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی جنوری 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کے شوہر عبد الہادی پاکستانی اداکارہ جنان حسین کے بھائی اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، بلال عباس، ثنا جاوید، ازیکا ڈینیئل ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -