تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’آپ سے مجھ کو تم کردو‘

پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ یاسرہ رضوی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسرہ رضوی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعر پڑھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں’ڈیئر کرش‘ لکھا، اور شاعری اور اپنے نام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ویڈیو میں اداکارہ شعر پڑھ رہی ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں۔ ’آپ سے مجھ کو تم کردو۔‘ ’ہوش کا کیا ہے، گُم کردو۔‘

یاسرہ رضوی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور شاعری پر داد تحسین پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسرہ رضوی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں نعمان اعجاز (پروفیسر ہمایوں) کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں بلال عباس، فہد شیخ، ازیکا ڈینئل، ثنا جاوید ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر ننھے بیٹے کی تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بیٹے کو سردیوں کی مناسبت سے زرد رنگ کا لباس پہنایا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -