تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سال 2020 میں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی شوبز شخصیات

سال 2020 تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جو بہت سی تلخ و شیریں یادیں ہمارے درمیان چھوڑے جارہا ہے۔کرونا کی وجہ سے اس سال جہاں غم اور دکھ بھری خبریں ملیں وہیں بہت سی معروف شخصیات کے لیے یہ سال نیک ثابت ہوا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ  بہت سی شخصیات نے کرونا لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادیاں کر کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

سال 2020 کے دوران ہونے والی شادیوں کا انٹرنیٹ پر خوب چرچا رہا کیونکہ اداکاروں، گلوکاروں نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے مبارک بادیں وصول کیں۔

آئیں  ایک نظر ڈالتے ہیں اُن اداکار یا اداکاراؤں پر جن کی نئی زندگی کا آغاز ہوا۔

اداکارہ ایمان سلیمان

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ایمان سلیمان جنوری کے مہینے میں نئی زندگی کا آغاز کیا، انہوں نے اپنی شادی کی خبر خود ہی مداحوں کو دلچسپ انداز سے دی تھی۔ اداکارہ نے سید جمیل حیدر رضوی کو اپنا شریک حیات منتخب کیا اور انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ہم محرم ہوگئے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ایمان کی شادی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں جس پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کر کے شادی کا اعلان کیا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ کے مہینے میں نکاح کے بندھن میں بندھے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شوبز کی اس جوڑی کو بہت زیادہ پذیرائی ملی اور سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں کو مبارک بادیں اور دعائیں پیش کیں۔

اداکارہ سعیہ غفار اور حسن حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار نے مارچ میں اپنے دوست اداکار و گلوکار حسن حیات کے ساتھ نکاح کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے اپنے نکاح کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

منظر صہبائی ثمینہ احمد

اپریل کے مہینے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی ثمینہ احمد اور منظر صہبائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی شادی کی تقریب سادہ تھی جس میں صرف اہل خانہ نے شرکت کی۔

نمرہ خان اور راجا افتخار

اداکارہ نمرہ خان اپریل نے 19 اپریل کو راجا افتخار کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کیں۔ نمرہ خان کے شوہر لندن میں پولیس افسر ہیں اور وہ ان کے ساتھ لندن ہی منتقل ہوجائیں گی جب کہ اپنا کام وہیں سے جاری رکھیں گی۔

اب یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ اداکارہ نے راہیں جدا کرلی ہیں مگر دونوں کی طرف سے اس بات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

حنا الطاف اور آغا علی

سوشل میڈیا پر مشہور جوڑے گلوکار و اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے بھی نکاح کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کی۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکارہ شہروز سبزواری نے رواں برس مئی میں ماڈل صدف کنول کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کیں، دونوں کے نکاح کی تقریب سادہ اور مختصر تھی۔

اس سے قبل شہروز سبزواری نے اپنی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے مارچ کے مہینے میں علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

فریال محمود اور دانیال راحیل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکار جوڑی فریال محمود اور دانیال راحیل نے رواں سال مئی میں سادگی سے شادی کی جس میں صرف دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

گلوکار ہارون

معروف گلوکار ہارون نے تیس جون کو سادگی سے شادی کی اور پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی۔

سارہ خان اور فلک شبیر

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر  رواں سال جولائی میں ازدواجی بندھن میں بندھے، جس کی دونوں نے تصدیق بھی کی۔

یاد رہے کہ 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

 آمنہ شیخ اور عمر فاروقی

رواں برس اگست میں افواہیں زیر گردش تھیں کہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ معروف تاجر کی شریک حیات بن گئیں ہیں جس کی انہوں نے انسٹاگرام پر بغیر کسی وضاحت کے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

ایک ماہ بعد آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کی اور مداحوں پر غصہ کیا تھا کہ وہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی بات پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ثناء جاوید اور عمیر جیسوال

پاکستانی اداکارہ اور گلوکار عمیر جسوال نےاکتوبر کے مہینے میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا اور نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں شخصیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔

حبا علی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا علی نے اکتوبر میں خاموشی سے شادی کی۔ انہوں نے 7 اکتوبر کو اپنے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی اور اپنا نام حبا علی سے حبا سلمان کیا۔

اداکارہ رباب ہاشم

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور نوجوان اداکارہ رباب ہاشم نے نومبر کے مہینے میں صہیب شمشاد نامی نوجوان کے ساتھ شادی کی اور مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا تھا۔

سیاسی شخصیات

پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرمین بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزدی بختاور بھٹو زرداری تاجر گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی رہنما اور  وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق تاجر وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، انہوں نے اپنی شادی میں رقص بھی کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں