تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’بارات خالی ہاتھ واپس نہیں جائے گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی تیسری قسط نشر کی گئی جس کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت کو سگ سگما پلس کے بینر تلے بنایا گیا ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض سید علی رضا اسامہ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری سیما مناف ہیں۔

ڈرامے میں حرا مانی، منیب بٹ، عائزہ اعوان اور نور الحسن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

تیسری قسط میں دکھایا گیا کہ علیشبہ (عائزہ اعوان) کے والد کہہ رہے ہیں کہ اگر یاسر (نور الحسن) کا نکاح میں علیشبہ سے کردوں تو بارات خالی ہاتھ واپس نہیں لے کر جانی پڑے گی۔

ڈرامے میں منتہا (حرا مانی) کی شادی یاسر سے ہونی تھی لیکن گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تو وہ اپنی شادی میں نہیں پہنچ سکیں اور یاسر کی شادی منتہا کی چھوٹی بہن علیشبہ سے کروائی گئی۔

یاسر کے والدین کہتے ہیں کہ سب لوگ پریشان ہورہے ہیں لوگوں میں چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ دلہن (منتہا) اب تک کیوں نہیں آٗئی، نکاح کیوں نہیں شروع ہوا۔

وہ کہتے ہیں کہ بہت دیر ہوگئی ہے ہم اب بارات لے کر واپس جارہے ہیں اس پر منتہا کے والد کہتے ہیں سرمد بھائی ایسا نہ بولیں ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

یاسر کی والدہ کہتی ہیں کہ کون سی عزت چھوڑی ہے آپ کی بیٹی نے وہ تو عزت اپنے پاؤں تلے روند کر چلی گئی۔

یہ سب سننے کے بعد علیشبہ اور منتہا کے والد کہتے ہیں کہ ہم یاسر کی شادی علیشبہ سے کروادیتے ہیں تو آپ کوبارات خالی ہاتھ واپس لے کر نہیں جانی پڑے گی یہ سن کر علیشبہ حیران رہ جاتی ہے۔

علیشبہ پہلے تو شادی سے انکار کرتی ہیں لیکن پھر بعد میں راضی ہوجاتی ہے اور یاسر اور علیشبہ کی شادی ہوجاتی ہے۔

ڈرامے کی چوتھی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ منتہا کی شادی یاسر کے کزن (منیب بٹ) سے کروادی گئی ہے لیکن وہ اس سے خوش نہیں ہیں، ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں