تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’آپ مجھے نہیں چھوڑ سکتے ایان‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا، ایان سے ناراض ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی 26ویں قسط نشر کی گئی جس میں منتہا (حرا مانی) اور ایان (منتہا) ایک غلط فہمی کی وجہ سے ایک دوسرے سے ناراض ہوگئے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ منتہا چھت پر ہوتی ہیں کہ اچانک سازش کے تحت ایک لڑکے کو چھت بلایا جاتا ہے جسے دیکھ کر ایان آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور منتہا پر برس پڑتے ہیں۔

اس کے بعد منتہا ایان سے کہتی ہیں کہ آپ نے اپنے ابا کو بتایا نہیں کہ آپ کی آنکھوں پر تو بدگمانی کا پٹہ پڑا ہوا ہے جبھی آپ اپنی بیوی کو سیر سپاٹوں کے لیے کہیں لے کر نہیں جاتے۔

اس پر ایان کہتے ہیں کہ آنکھوں دیکھا منظر بدگمان نہیں ہوتا، منتہا کہتی ہیں کہ آنکھوں دیکھا ہمیشہ سچ بھی نہیں ہوتا ہے۔

ایان منتہا سے کہتے ہیں بتا دو سب کو کہ تم مجھ سے نہیں کسی اور سے پیار کرتی ہو، تم نے کیوں میرے ساتھ یہ کھیل رچا رکھا ہے۔

منتہا کہتی ہیں کہ ایان کیا ہوگیا ہے کہ آپ کو میں نہیں جانتی کہ وہ شخص کون تھا، آپ میرا یقین کیوں نہیں کررہے ہیں میں نے آپ سے شادی کی ہے آپ سے پیار کرتی ہوں۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ میری زندگی میں آپ کے سوا کوئی آیا ہے اور نہ کوئی آئے گا۔

ایان کہتے ہیں کہ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چھوڑ دوں گا تمہیں تاکہ تم بھی اس لڑکے کے ساتھ سکون سے زندگی گزار سکو، منتہا کہتی ہیں کہ اچھا اتنا آسان ہے آپ کے لیے مجھے چھوڑنا، آپ اس بدگمانی کے پیچھے مجھے نہیں چھوڑ سکتے۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے کہ یہ جاننے کے لیے’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی پیر سے جمرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -