تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا کے بعد یلو فیور نامی وبا پھیلنے لگی، 76 اموات

کانو: نائیجیریا میں کرونا کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیلنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں لوگوں کی اموات بھی ہورہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی مختلف ریاستوں میں پھیلنے والی بیماری کو ڈاکٹر نے ’یلو بخار‘ کا نام دیا جس سے چار دنوں میں 76 سے زائد اموات ہوئیں۔

نائیجیریا کے مرکز برائے انسداد امراض (ڈیزیز کنٹرول سینٹر) کے ڈائریکٹر جنرل چکوے نے تصدیق کی کہ ریاست ڈیلٹا، انوگنو اور باؤچی میں یہ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیارہ نومبر تک ڈیلٹا میں گیارہ نومبر تک 35 ، باؤچی میں 8 اور انوگنو میں 33 اموات ہوئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان تینوں ریاستوں میں یلو فیور (زرد بخار) کے 222 کیسز آئے جن میں سے 19 کی تصدیق ہوچکی ہیں، جو لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے اُن کی عمریں ایک سے 55 سال کی عمر تک ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی وجہ سے نمونیا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ

ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ حیران کن طور پر اب تک جو کیسز سامنے آئے اُن میں بچے یا مرد ہی متاثر ہوئے ہیں۔

وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مشورے پر مریضوں کو انجیکشن لگایا جارہا ہے۔

یلو بخار کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق یلو بخار ایک وائرس ہے جو خاص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں پھیلتا ہے

زرد بخار کی علامات

انہوں نے بتایا کہ بخار، سردرد، تھکن، یرقان، پیٹ میں درد اور  پیشاب ، فضلے میں خون نکلتا ہے جبکہ اُس کا مدافعتی نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔

علاج

مریضوں کو عام طور پر بخار  اور مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کی کی دوا اور انجیکشن لگائے جاتے ہیں جس سے بیماری قابو ہوجاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -