تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ریاض: یمن میں برسرِپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کے عزائم ناکام بنا دیے، اور میزائل مار گرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ میزائل دن کے وقت سعودی عرب پر داغا گیا جس کے بعد سعودی ڈیفنس فورس کے پیٹریاٹ میزائل فوری حرکت میں آئے اور یمن کے حوثی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی، البتہ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا


واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے دو دن قبل بھی سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم سعودی ڈیفنس کے مؤثر فضائی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دونوں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے ایک فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یمن کے حوثی باغیوں کا اہم ترین لیڈر صالح صمد کی ہلاکت سامنے آئی تھی، وہ حوثی ملیشیا کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر کے طور پر جانے جاتے تھے۔


حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل سے حملہ، سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا


بعد ازاں حوثی باغیوں نے ردعمل کے طور پر سعودی عرب میں میزائل حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں بھی عرب کے کنک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -