اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یمن میں بدامنی کا خاتمہ خطے، عالمی امن کے لیے ضروری ہے، پاکستان یمنی صدر کی قانونی حکومت کی بحالی کے لیے تعاون کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، یمنی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نے بھی یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، یمنی سفیر نے وزیراعظم کو یمن کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
[bs-quote quote=”یمن کی مشکلات ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراعظم”][/bs-quote]
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان فریقین میں تنازع کے سیاسی حل کے لیے کردار ادا کرے گا، تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان یو این قرارداد کے مطابق یمن مسئلے کا حل چاہتا ہے، یمن تنازع کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں، یمن تنازع علاقائی امن اور استحکام پر اثر انداز ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل کے لیے غیرمتزلزل مدد فراہم کرے گا، پاکستانی انسانی ہمدردی کے تحت مدد کے لیے تیار ہے، یمن کی مشکلات ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔