تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امتحان میں بیٹھنے کیوں نہیں دیا؟ طالبہ اسکول میں دستی بم لے آئی

صنعا: یمن میں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر طالبہ اسکول میں دستی بم لے آئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ دستی بم لے کر اسکول میں داخل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے فیس کی عدم ادائیگی پر طالبہ کو امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا تھا، لڑکی اس وقت تو خاموشی سے چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد ایک دستی بم لے کر آئی اور اسکول کو اس بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔

اسکول میں افرا تفری مچ گئی اور طلبا و طالبات خوفزدہ ہوگئے، اہل علاقہ کو پتا چلا تو انہوں نے بچوں کو بچانے کے لیے اسکول پر دھاوا بول دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت ایک طالبہ زخمی

رپورٹ کے مطابق والدین نے طالبہ کی دھمکی کے بعد اسکول کے دروازے توڑ کر اپنے بچوں کو باہر نکالا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے سے طالبات شدید خوف میں مبتلا ہوگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور تصاویر میں والدین کی طرف سے اسکول کے گیٹ کو توڑنے کی کوششوں کو دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو باہر نکال کر گھر لے جاسکیں۔

Comments

- Advertisement -