صنعا (5 جولائی 2026): یمن کے ساحل کے قریب حملے میں بھارتی تجارتی جہاز سمندر میں ڈوب گیا حملہ حوثی باغیوں نے کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی ساحل کے قریب بھارت کے کارگو جہاز کو دھماکا خیز کشتی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ سمندر میں ڈوب گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی تجارتی مال بردار جہاز مخا بندرگاہ جا رہا تھا کہ ساحل کے قریب حملے کا نشانہ بنا۔ یمنی وزیر کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے تجارتی جہاز پر حملہ کیا۔
جہاز پر موجود 13 بھارتی شہریوں سمیت 14 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔


