site
stats
پاکستان

یمن میں دس سال سے قید 7 ماہی گیروں کی وطن واپسی

اسلام آباد : یمن کی جیل میں قید سات پاکستانی ماہی گیر دس سال بعد پاکستان پہنچ گئے، دیگر تین افراد کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کی جیل میں گذشتہ تقریباً دس برس سے قید سات پاکستانی ماہی گیر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان میں سے چار ماہی گیروں کا تعلق بلوچستان سے اور تین کا تعلق کراچی سے ہے۔

مذکورہ ماہی گیر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے  یمن میں داخل ہوگئے تھے اوربعد میں انہیں قید کی سزا سنا کر صنعا کی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ماہی گیروں کی واپسی کے حوالے سے صنعا میں حکام سے مذاکرات کے بعد انہیں رہا کرایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماہی گیروں میں سے ایک عمر رسیدہ ہیں اور انہیں ویل چیئر پر واپس لایا گیا ہے۔ یمنی جیلوں سے رہائی پانے والے 7 پاکستانیوں کو نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ ابوظہبی اسلام آباد پہنچایا گیا۔

دس سال بعد رہائی پانے والے افراد واپس اپنی سرزمین پر پہنچے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے تمام پاکستانیوں کا بے نظیر ائیرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ریڈ کریسنٹ کے پاکستان میں نمائندے بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top