تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، 21 زخمی

ریاض: سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ایک اور میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ابھا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے رواں ماہ میں دوسرا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شامی باشندہ جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں 13 سعودی شہری، 4 بھارتی، 2 مصری اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے میں ایئرپورٹ کے ایک ریسٹورنٹ اور 18 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کرنل ترکی نے حملے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ابھا ایئرپورٹ سعودی عرب کا ایک مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ آمدورفت کے لیے موجود تھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -