تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دوسری شادی کا بدترین انجام! شوہر پہلی بیوی کے ہاتھوں اغوا

یمنی خاتون نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بھاری رقم لیکر رہا کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ زدہ ملک یمن میں خاتون نے اپنے ہی شوہر کو اغوا کرکے سسرالیوں سے تاوان وصول کرلیا، بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی پاداش میں اغوا کیا تھا۔

یمن کے شہر تعز میں پہلی بیوی کو شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع ملی تو انہوں نے اپنے شوہر کو اغوا کیا اور گھر میں رسیوں سے باندھ کر لاٹھی سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں سسرالیوں سے بھاری رقم وصول کرکے شوہر کو نیم مردہ حالت میں رہا کردیا اور شوہر کی تشدد زدہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں اور نجی باتیں انٹرنیٹ صارفین کو بتادیں۔

پولیس نے شوہر کو اغوا کرکے پیٹنے والی پہلی بیوی کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران حراست اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر نے میری سچی محبت کا صلہ دھوکے سے دوسری شادی کرکے دیا، جس پر میں نے شوہر سے انتقام لیا۔

Comments

- Advertisement -